24 جون 2018 - 17:51
ایران کے مقابلے میں امریکہ نے اپنی کمزوری کا کیا اعتراف

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی کے حوالے سے امریکہ کی کمزوری کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی نہیں چاہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی کی کبھی بات نہیں کی۔

پومپیو نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونا چاہییں۔

امریکی حکمرانوں کی دروغگوئیوں کے بر خلاف ایران نے ہمیشہ یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
 امریکی وزیر خارجہ نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے اپنی متعدد رپورٹوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲