اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین میں ایران کے سفیر 'علی اصغر خاجی' نے منگل کے روز چین کے معروف اخبار' گلوبل ٹائمز' کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شانگھائی کے سربراہی اجلاس میں ایران اور چین کے صدور کے درمیان حالیہ ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات سمیت سیاسی، اقتصادی، صنعتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے میں مدد ملے گی.
خاجی نے مزید بتایا کہ چین نے جوہری معاہدے کے بعد اس سمجھوتے کو بچانے کے لئے بہت بڑی کوششیں کی ہیں اور جوہری معاہدے سے امریکی کی علیحدگی کے بعد بھی ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے.
ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات بہت شفاف اور واضح ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲