18 جون 2018 - 11:21
165 سعودی دہشتگرد فوجی یمنی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے سعودی عرب کے 165 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے اس محاذ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے سعودی عرب کے 165 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ الحدیدہ محاذ پر دشمن فوج کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور علاقہ کا کنٹرول انصار اللہ کے ہاتھ میں آگیا ہے الحدیدہ محاذ پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور انصار اللہ کو اللہ تعالی نے عظیم کامیابیاں عطا کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169