17 جون 2018 - 14:55
ایران اور ترکی کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ڈائریکٹر حسین ذوالفقاری نے ترکی کے نائب وزير داخلہ محترم اینچہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ڈائریکٹر حسین ذوالفقاری نے ترکی کے نائب وزير داخلہ محترم اینچہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس گفتگو میں فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سرحدی علاقوں کی نگرانی ،دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

.......

/169