اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پیس کیپرز ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں یو این امن مشن میں شامل 7 پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یو این امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی جوانوں کو میڈلز سے نوازا گیا۔
.....
/169