31 مئی 2018 - 14:58
پاکستان کی جانب سے 10 ایرانی قیدیوں کی حوالگی

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی جیل میں قید 10 ایرانی ملاحوں کو ایرانی قونصلیٹ کی کوششوں سے رہا کروا لیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ملاحوں کو غیرقانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا اور ان کو کراچی کی جیل میں رکھا گیا تھا.

کراچی کی جیل سے رہائی کے بعد تمام ملاحوں کو ایران ائیر کے ذریعے ان کے ملک واپس بھجوا دیا گیا.

رواں سال مارچ کے مہینے میں 9 ایرانی ملاحوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازیں ان کو بھی ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲