اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے قومی مرکز کے طلبا نے بدھ کے روز اپنے اس مراسلے میں فلسطینی طلبا سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونزم، عالم اسلام میں ایک سرطانی پھوڑا ہے جسے جڑنے ختم کرنے کا واحد راستہ استقامت ، جدوجہد اور خدا پر ایمان و یقین ہے۔
ایران کے ان طلبا نے دنیا کے مسلم طلبا سے فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ اسلامی حکومتیں اور قومیں، مسئلہ فلسطین کو تمام مسائل میں سرفہرست رکھیں۔
اس مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ صیہونیوں کے خلاف جدوجہد، ایرانی قوم کی اہم آرزو ہے اور جب تک ایرانی عوام ہیں مسئلہ فلسطین زندہ رہے گا۔
.......
/169