اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن میں عرب شہریوں کی جانب سے یہ مظاہرہ بارکلیز بینک کے سامنے کیا گیا جہاں ان مظاہرین نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی اور واپسی مارچ کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا اور نتن یاہو مردہ باد کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ تیس مارچ سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک سو انّیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲