20 مئی 2018 - 13:41
یورپی انرجی کمشنر: ایران پر امریکی پابندیوں کے اثرات ختم کریں گے

یورپی یونین کے انرجی کمشنر نے ایران میں سرمایہ کی راہوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ایران کے وزیر توانائی رضااردکانیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے انرجی کمشنر میگل اریاس کینیٹ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے ایران میں سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے خصوصی کمیشن قائم کر دیا ہے۔

یورپی یونین کے انرجی کمشنر نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ تہران کا ایک مقصد یہ ہے کہ جس حد تک ممکن ہو امریکی پابندیوں کے اثرات کو ختم کیا جائے۔
ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے اس موقع پر کہا کہ تہران کو توقع ہے کہ جس طرح ایران نے جامع ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے یورپی ممالک بھی اپنے وعدوں پر عملدرآمد کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169