اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے کے موقع پرمکمل ہڑتال رہی، حریت قیادت نے عوام سے سری نگر کے لال چوک تک احتجاجی مارچ کی اپیل کی۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس نے ڈپلومیٹک انکلیو کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا، مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینر نے کیا، مظاہرے میں حریت رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سیاہ پرچم تھامے مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ مودی کا دورہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، ہم بھارتی حکومت کے کسی چکمے میں آنے والے نہیں۔
انھوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے مودی کے دورے کو مسترد کر دیا ہے، 70 سال میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری قربانی دے چکے ہیں،بھارتی فورسز نے لال چوک سیل کردیا، بہت بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہل کار تعینات کردیے گئے، مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو لگادیا گیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی
۔۔۔۔۔
/169