20 مئی 2018 - 13:12
وزیر خارجہ کی پارلیمنٹ میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں وضاحت پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نےوضاحت پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقویان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نےوضاحت پیش کی ہے۔ نقویان نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ابھی تک اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں البتہ وزیر خزانہ کرباسیان جلسے میں شریک ہوئے ہیں اور وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169