19 مئی 2018 - 07:27
فلسطینیوں کے حالیہ قتل عالم کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کا احتجاجی مظاہرہ

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کو دنیائے اسلام کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربرااور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امریکی فیصلے کے خلاف فلسطینی عوام کے ہمہ گیر احتجاج کے دوران اسرائیل کی بربریت کی سخط الفاظ میں مذمت کی۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام کے خلاف بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کیا یروشلم منتقلی مشرقی وسطیٰ میں ایک نئی آگ بھڑکانے کا دانستہ امریکی منصوبہ ہے اور یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس گیم پلان کو ناکام بنانے کیلئے مسلمان ممالک غیرت دینی کا واضح مظاہرہ کریں۔ قبلہ اول کے خلاف امریکی عزائم کے پیش نظر امت مسلمہ کو تحریک کے اس نازک موڑ پر اخوت اسلامی کا بھر پور مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آغا حسن نے کہا کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کے امکانات کو معلوم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، سفارت خانہ کی منتقلی کا اقدام اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے شہید ملت مولوی محمد فاروق ، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور شہداء حول کو اُن کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کشمیر کے مشن کو منطقی مقاصد تک جاری و ساری رکھا جائے گا۔ آغا حسن نے کہا کہ میرواعظ خانوادے کی تحریکی قربانیاں ایک کھلی کتاب کے مانند ہے اور شہید حریت عبدالغنی لون کا سیاسی تدبر اور بے باکی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲