17 مئی 2018 - 18:21
آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مر دہ باد امریکہ احتجاجی جلسہ

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین نے شرکت کر کے امریکہ سے اظہار بیزاری کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی( پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین نے شرکت کر کے امریکہ سے اظہار بیزاری کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الحق، مرکزی رکن نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ احمد اقبال، ہئیت آئمہ مساجد کے جنرل سیکرٹری علامہ باقر زیدی، شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ ناظر تقوی، علامہ صادق رضا تقوی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی رہنماﺅں نے شرکت کی۔

شرکاہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ16 مئی وہ دن ہے کہ جب کرہ عرض پر انسانیت کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کو پروان چڑھایا گیااور استکباری طاقتوں نے اسرئیل کو وجود بخشتے ہوئے انبیاءکی سرزمین پر فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں عیسائیوں اور یہودیوں پر عرصئہ حیات تنگ کردیا تھااور آج پھراسی تاریخ کوایک بار پھر دہرایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہ امریکہ کی جانب سے سفارتخانے کی یرو شلم (بیت المقدس) منتقلی قابل مذمت ہے ۔ شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کراچی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے تمام حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو پیدا کریں اور شیطان بزرگ، دشمن اسلام امریکہ اور اسکے حواریوں سے اظہار برات کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکی ایماءپر اسرائیل فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلمان ممالک کے حکمران خاموش ہیں۔ قبلہ اول کی پامالی کو کئی برس بیت گئے ہیں اور عالم اسلام کے حکمران اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ ناظر تقوی کہنا تھا کہ اسرائیل کو وجود میں لانے کا سب سے بڑا سبب امریکہ اور برطانیہ ہیں جو آج بھی اقوام متحدہ میں اس کے حامی اور پشت پناہ ہیں۔انہوں نے عالم اسلام میں بسنے والے مسلمانان عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لازم ہے کہ وہ ذات واحد کے علاوہ کسی بھی خود ساختہ سپر پاوراور فرعون صفت طاقت سے مرعوب نہ ہوں،اوردنیا بھر کے مظلوم عوام کے قاتلوں امریکہ واسرائیل سے اظہار برات کریں۔

آج دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے مظالم لوگون پر آشکار ہوگئے ہیں ،امریکی مظالم نے مسلمانوں کی حالت تباہ کردی ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان اگر آج بھی اسرئیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو انہیں مزید ظلم و بربریت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے دنیا کو غاصب صہونیوں کا اصل چہرہ دیکھانے کے لیے ہر سطح پر احتجاج کیا اس کا حکم ہمیں شہید قائد نے دیا اور انکے فرمان پر آئی ایس او نے لبیک کہا ۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم و شاناحتجاجی جلسہ پر تمام شرکاءریلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سلام پیش کرتا ہوں کے اس گرمی میں انہوں نے احتجاج میں شرکت کر کے امریکہ اور اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا ، دنیا بھر میں جہاں مسلمانوں کو درپیش تمام مشکلات کا واحد حل اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اگر مسلمان متحد نہ ہوئے تو اسرائیل اور استعماری طاقتیں دوسرے اسلامی ممالک کو خانہ جنگی میں ملوث کر دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲