اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شب برات اور حضرت امام مہدی (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تقریبات نہایت ہی عقیدت اور احترام سے منائی گئیں۔ اس موقع پر عوام نے جشن منایا ، گھروں اور سڑکوں کوچراغاں کیا اور منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ایران کے مقدس شہر قم میں مسجد جمکران میں عظیم الشان اور روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں منجی عالم بشریت ، حجۃ خدا اور سلطان عصر رواں حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
