1 مئی 2018 - 14:08
یوم ولادت حضرت ولی عصرؑ اور شب برأت کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان کی تقریبات

حضرت ولی عصرؑ امام مہدی ؑ کے یوم ولادت با سعادت اور شب برأت کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے وادی بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کرہ ارض پر ہمہ گیر اسلامی انقلاب اور نظام عدل کے نقیب حضرت ولی عصرؑ امام مہدی ؑ کے یوم ولادت با سعادت اور شب برأت کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے وادی بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں اس سلسلے میں پُر رونق محافل کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں نوگام سمبل میں ایک پُر وقار جلوس میلاد ولی عصرؑ برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ جلوس میلاد میں جو مقتدر علماء دین شامل رہیں اُن میں حجۃ الاسلام سید محمد حسین موسوی، حجۃ الاسلام سید یوسف موسوی ، حجۃ الاسلام حاتم علی میر، حجۃ الاسلام آغاسید احمد الموسو ی الصفوی ،حجۃ الاسلام سید ارشد موسوی، حجۃ الاسلام سید محمد حسین صفوی وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقعہ پر علماء دین نے شب برأت کی فضیلت بیان کی اور ظہور ولی عصر ؑ کے حوالے سے ملت کی ذمہ داریوں اور آمادگی کا فلسفہ بیان کی۔ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی خانہ نظر بندی کے باعث کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے آغا صاحب کی خانہ نظر بندی کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس ایام کے مواقع پر دینی شخصیات کی خانہ نظر بندی مداخلت فی الدین کی ایک بدترین مثال ہے۔ ترجمان نے پلوامہ میں تازہ ہلاکتوں کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی قیادت کو خانہ نظر بند کرکے خون ناحق پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ شہدائے کشمیر کا خون دیر یا سویر ضرور رنگ لاکر بھارتی جبرو تشدد کے خاتمے پر منتج ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ تسلط اور ظلم و استبداد سے نجات کی جدوجہد میں شہید ہورہے مزاحمت پسندوں کا جذبۂ شہادت کسی بھی مظلوم قوم کا سرمائے افتخار ہوتا۔  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲