اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال ایسی حالت میں جاری رہی ہے کہ صرف ہوٹل اور رسٹورینٹ مالکوں کا ہڑتالوں کے نتیجے میں اب تک ایک ارب سے زائد یورو کا نقصان ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایئر لائنز اور ریلوے ملازمین کی ہڑتالوں سے بھی تقریبا پانچ سو ملین یورو کا نقصان ہوا ہے۔
فرانس کے اقتصادی ماہرین کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ان جاری ہڑتالوں سے فرانس کی سیاحت کی صنعت کو بھی بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔
فرانس کے ٹرانسپورٹ ملازمین نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی بنا پر اس ملک کو اربوں یورو کا نقصان پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲