24 اپریل 2018 - 13:12
ایران اور جرمن وزراء خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور جرمنی کے وزير خارجہ آج دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور جرمنی کے وزير خارجہ ہایکو ماس آج دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس ملاقات میں امریکہ اور یورپ کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاملے کے سلسلے میں اختلافات پر بھی گفتگو کی جائے گي۔ یورپی ممالک امریکی صدر ٹرمپ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کی تاکید کررہے ہیں جبکہ امریکہ اس معاہدے سے خارج ہونے کی متعدد بار دھمکیاں دے چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169