اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، نائیجریا کے شہر کے باما کے محلے بونو میں تکفیری ـ وہابیوں نے دو خودکش حملوں کے لئے بچوں کا استعمال کیا جنہوں نے اتوار 22 اپریل 2018 کی صبح کے وقت مسجد میں داخل ہوکر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا جس کی وجہ سے 2 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے۔
اس علاقے کی مقامی کونسل کے سربراہ “بابا شہو گلومبا” نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک کم عمر لڑکا اور ایک لڑکی اس دہشت گردانہ حملے میں استعمال کئے گئے جو اس حملے میں مارے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے انجام پایا جس کے نتیجے میں ایک نمازی مسجد میں اور ایک زخمی نمازی اسپتال میں شہید ہوئے۔
یہ حملہ ایسے حال میں انجام پایا ہے کہ نائیجریا کی حکومت نے بظاہر شدید سیکورٹی اقدامات کر رکھے ہیں۔
نائیجریا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ بوکو حرام نامی دہشت گرد ٹولے نے انجام دیا ہے اور بعض ذرائع کے مطابق شہداء اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲