اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے شہر نجران کے بجلی گھر پر بیلسٹک میزائل بدر 1 سے حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ کا کہنا ہے کہ اس نے درمیانہ فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے شہر نجران میں واقع بجلی گھر کو نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں بجلی گھر تباہ ہوگیا ہے۔ یمنی فوج اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو بھی متعدد بار اپنے تیار کردہ میزائلوں سے نشانہ بنا چکی ہے۔
.......
/169