اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی سرکاری فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کے مرکز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے ریاض میں سعودی وزارت دفاع کے مرکز پر برکان 2 نامی میزائل داغے ہیں۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر متعدد میزائل حملے کئے جس کی وجہ سے سعودی حکام پر لرزہ طاری ہوگئی ہے۔
جیزان میں ملک عبداللہ کے صنعتی علاقوں پر بھی متعدد میزائل فائر کئے گئے ہیں، یمنی فوج نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یمن کے خلاف جارحیت جاری رہی تو سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ریاض سمیت مختلف شہروں پر مزیدہوش ربا میزائل حملے کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲