8 اپریل 2018 - 17:54
یمن پر سعودی جارحیت میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید

یمن پر امریکی سعودی طیاروں کی تازہ بمباری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کے مطابق امریکی سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے شہر المستبا کے رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک مکان تباہ ہوگیا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج کے جوابی میزائل حملے میں جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے شہر خمیس مشیط میں سعودی فوجی اڈے کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حلموں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی مارے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲