8 اپریل 2018 - 12:40
جرمنی میں دہشت گردانہ حملے میں 53 افراد ہلاک و زخمی + تصاویر

جرمنی کے شہرمونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہرمونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ مونسٹر کے گنجان آبادی والے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھادی۔ اس واقعہ میں پولیس نے وین ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی کا واقعہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور دہشت گرد نے خود کشی کرلی ہے۔ۢ