اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، صہیونی ریاست کے نائب وزیر اعظم “مائیکل اورین” نے مغربی ایشا میں ایران کے خلاف متحدہ فرنٹ قائم کرنے کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
“مائیکل اورین” نے ایک ریڈیو انٹرویو میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ایران کے خلاف بے بنیاد بیانات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: میری نظر میں اس سعودی شہزادے کی اسرائیل سے قریبی تعلقات برقرار کرنے کی بنیادی وجہ ایرانی دشمنی ہے جو بالکل صحیح اور درست ہے۔
الگماینر ویب سائٹ کے مطابق، بن سلمان سعودی عرب، یہودی ریاست اور مغربی ایشیا کے دیگر ممالک کے نام نہاد اتحاد کے ذریعے ایران کے خلاف ایک مشترکہ فرنٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس صہیونی عہدیدار نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان آئندہ انجام پانے والے باہمی تعاون معاہدے کے بارے میں کہا: “یہ اقدام نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو بدل دے گا۔ ہمیں امید رکھنا چاہیے کہ مستقبل قریب میں ہم اس اقدام کو اپنی نظروں سے مشاہدہ کر سکیں”۔
خیال رہے کہ سعودی ولیعہد نے امریکی جریدے اٹلانٹک کو دیئے گیے ایک انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا: “ہم کوشش کر رہے ہیں کہ علاقے میں ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ کو کم کریں۔ ہم نے افریقہ، ایشیا، ملائیشیا، سوڈان، عراق، یمن اور لبنان میں ایسا کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر ہم دباؤ ڈالیں گے تو ایران اندر سے کھوکھلا ہو جائے گا۔۔۔۔”۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲