2 اپریل 2018 - 16:29
کشمیر؛ بھارتی فورسز کی وحشیانہ کاروائیاں، 100 سے زائد زخمی

سرینگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورس کے وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فورسز اہلکاروں کی طرف سے کی گئی براہ راست فائرنگ کی وجہ سے سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئےہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شوپیان، اننت ناگ اور پلوامہ میں جنگجو مخالف کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر فورسز اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ سے 100سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 61 کو سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا گیا ہے۔ کچھ ڈورہ میں بڑے پیمانے پر ہوئی تصادم آرائی میں زخمی ہونے والوں میں سے 60سے زائد افراد کو شوپیان ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا جن میں 14کو گولیاں لگی تھیں جبکہ دیگر پیلٹ اور شلوں سے مضروب ہوئے تھے۔

مختلف اسپتالوں کی جانب سے فراہم کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق جنوبی کشمیر سے 61زخمی افراد کو سرینگر منتقل کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲