اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، فلسطین کے پارلیمنٹ رکن اور سینئر سیاست دان محمد ابوطیر نے کہا ہے کہ یوم الارض کی احتجاجی ریلیاں امریکی صہیونی سازش ’صدی کی ڈیل‘ کے خلاف ایک مستحکم عزم کا پیغام دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کا یوم الارض پر گھروں سے نکلنا سازشوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یوم الارض پر فلسطینیوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے کا عزم کیا اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کی تمام امریکی۔ صہیونی سازشیں ناکام بنا دیں۔
محمد ابو طیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور صہیونی ریاست کے ساتھ ساتھ بعض عرب ریاستیں بھی فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کا استحصال کرنا چاہتی ہیں جنہیں فلسطینی قوم نے اپنے مستحکم عزم و ارادے سے ناکام بنا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲