اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ ’’ہرتصل ہالوی‘‘ نے کہا ہے کہ علاقے میں ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے اس وقت بہترین موقع ہے کہ سیاسی یا اقتصادی بحران کے ذریعے اس ملک کے رویے میں تبدیلی لائی جائے۔
انہوں نے بیت المقدس میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جوہری معاہدے کی کامیابی کے بعد ایران پہلے سے زیادہ علاقے میں موثر واقع ہوا ہے دعویٰ کیا: ایران کا حالیہ طرز عمل اسلامی جمہوریہ نظام میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔
ہالوی نے مزید کہا: جوہری معاہدے پر دستخط کا وقت ایران کے رویے کو بدلنے کا بہترین موقع ہے۔ یہ تبدیلی مذاکرات کی بیٹھکوں سے حاصل نہیں ہو گی بلکہ یہ تبدیلی ایک سیاسی، اقتصادی اور کسی دوسرے بحران کے ذریعے حاصل ہو گی۔
خیال رہے کہ دو ماہ قبل ایران کے مختلف شہروں میں بپا ہونے والے آشوب میں صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کھلے عام حمایت کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲