اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور کی طرف جانے والی ایک کار کو بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ راکھی مو کے قریب روکا گیا، کار میں تین افراد سوار تھے، تاہم ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے تیزی سے بھگا دی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے کار کا تعاقب کیا۔ جس کے بعد کار سواروں نے سخی سرور کے قریب کار چھوڑ کر سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کار کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر دو دہشت گرد خیبرپختونخوا کے ایک علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ہر چند کہ ابھی تک دہشتگردوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تاہم صوبہ پنجاب میں لشکر جھنگوی اور طالبان کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲