20 مارچ 2018 - 17:19
سعودی ولی عہد کو نجف اشرف میں داخل ہونے کی اجازت نہیں

بعض رپوٹوں کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ عراق ملتوی ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز کے مطابق عراق - سعودی عرب دوستی کمیشن کے رکن حسن الحمدانی نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے اپنے دورہ بغداد کو عراق کے پارلیمانی انتخابات کے بعد تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام دورہ بغداد کا منصوبہ رکھتے تھے تاہم عراق میں ذرائع‏ ابلاغ اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی مخالفتوں کی بنا پر اس دورے کو ملتوی کر دیا گیا۔
عراق میں اس دورے کی مخالفت زور پکڑتی جا رہی ہے۔ عراق کی مختلف شخصیات کے بیان اور ذرائ‏ ابلاغ اور سوشل میڈیا کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان قاتل ہیں اور ان کے ہاتھ لاکھوں عراقیوں کے بہائے جانے والے خون سے رنگین ہیں۔
بعض ذرائع نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ نجف اشرف میں ایسے بینر بھی لگے ہوئے ہیں جن میں محمد بن سلمان کو مجرم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کا دشمن دکھایا گیا ہے۔

نجف اشرف کے باشندوں نے پورے شہر میں بینر لگا کا سعودی ولی عہد کے اس شہر میں داخلے کو ممنوع قرار دیا ہے اور ان میں لکھا ہے جو کوئی دشمن اہل بیت(ع) کو امام علی علیہ السلام کے شہر میں داخل ہونے کی اجازت دے گا وہ اپنے دامن پر ذلت و خواری کا دھبہ لگائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲