17 مارچ 2018 - 18:14
چاہ بہار بندرگاہ کے متعلق ایران کی پیش کردہ تجویز دوستی کی مثال

سید پسند علی رضوی نے چاہ بہار بندرگاہ کے متعلق ایران کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کو دوستی کی مثال قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے چاہ بہار بندرگاہ کے متعلق ایران کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کو دوستی کی مثال قرار دیا ہے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران پاکستان کا بہترین دوست ہے حکومت پاکستان کو بیرونی اقاؤں کے خوف سے آزاد ہوکر اس پیشکش پہ سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیئے،اس پیشکش کو قبول کرنے سے دونوں ممالک میں مزید مضبوط تعلقات قائم ہونگے، چاہ بہار بندرگاھ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث جو مضر اثرات ہمارے وطن عزیز کے خلاف ہوسکتے ہیں، اس کا بھی تدارک ہوسکتا ہے، سید پسند علی رضوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے اپنے دوست اور ہمدرد ممالک سے دوری اختیار کرتے آرہے ہیں جس کے نتیجہ معاشی طور پہ نقصان برداشت کرتا ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کی خوشنودی کے لیئے مکمل نہیں کی گئی،اب وقت ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ملکی مفاد میں بہتر فیصلہ کرتے ہوئے ایران کی پیشکش قبول کرے تاکہ اقتصادی، معاشی اور معاشرتی دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲