اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز اور انصار اللہ نے سعودی عرب اور سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے بڑے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی اور سوڈانی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے حرض گزرگاہ کی جانب ہونے والے سعودی عرب اور سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔ ادھر یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
.......
/169