3 مارچ 2018 - 11:52
افغانستان میں 41 وہابی دہشتگرد ہلاک و زخمی

افغانستان کےمختلف صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 28 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ13زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کےمختلف صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 28 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ13زخمی ہوگئے ہیں۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کےمطابق افغان فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں میں ننگرہار، لغمان، غزنی، پکتیکا، لوگر، قندھار، فراہ، فریاب، نمروز ،ہلمند میں آپریشن کیاگیا۔ آپریشن میں فضائی حملوں سے طالبان دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیاگیاجس کے نتیجے میں درجنوں وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

.......

/169