27 فروری 2018 - 13:57
افغانستان : صوبے عزنی میں 15 طالبان ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے صوبے عزنی میں ایک کارروائی کے دوران 15 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور16 دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے صوبے عزنی میں ایک کارروائی کے دوران 15 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور16 دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے۔
غزنی کے گورنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر اتوار کی رات حملے کیے۔ دفاعی کارروائی میں 15 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق امریکہ عراق اور شام سے داعش دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کررہا ہے۔
امریکہ اور سعودی عرب دونوں ملکر دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں سعودی عرب رقم ادا کررہا ہے جبکہ امریکہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

.......

/169