اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کاٹس نے کہا: امریکی سفارتخانے کی منتقلی سے بڑا کوئی تحفہ ہمارے لیے نہیں ہو سکتا اور ہمیں چاہیے کہ ہم صدر ٹرامپ کا شکریہ ادا کریں۔
خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن روان سال مئی کے مہینے میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دے گا۔
صہیونی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے جنم کی ۷۰ ویں سالگرہ کے موقع پر اپنا سفارتخانہ قدس منتقل کر دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲