24 فروری 2018 - 19:28
حزب اللہ علاقے میں امریکی صہیونی مقاصد کی تکمیل کی راہ میں مضبوط رکاوٹ: وفیق ابراہیم

امریکہ اور اسرائیل کسی نہ کسی بہانے اسلامی مزاحمت کو کمزور بنانے کی کوشش میں ہیں تاہم حزب اللہ امریکی صہیونی مقاصد کی راہ میں ایک مضبوط رکاوٹ ہے: وفیق ابراہیم

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے سینئر تجزیہ کار وفیق ابراہیم نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کسی نہ کسی بہانے اسلامی مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں تاہم حزب اللہ امریکی صہیونی مقاصد کی راہ میں ایک مضبوط رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنانی قوم کا شدید دشمن ہے اور وہ مختلف بہانوں سے صہیونی حکومت کے ساتھ مل کر اپنے حریفوں کو کمزور بنانے کی سازشیں کرتا ہے۔
لبنانی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کا سب سے بڑا حامی اور اسلامی مزاحمت حزب اللہ اور لبنان کی بڑھتی طاقت سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تحریک مزاحمت حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے جس کی وجہ سے ملک میں سعودی عرب کا اثرو رسوخ پہلے سے بہت زیادہ کم ہو گیا ہے۔
وفیق ابراہیم نے لبنان کے آئندہ انتخابات کے سلسلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور موجودہ صدر کی جماعت کے درمیان ملک کے مسائل کو حل کرنے میں یکساں موقف پایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲