24 فروری 2018 - 19:23
امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کی تاریخ کے اعلان پر حماس کا رد عمل

امریکہ کی جانب سے اسرائیل میں قائم اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کئے جانے کی تاریخ کے اعلان پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، حماس نے امریکہ کے اس شرپسندانہ اقدام کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کیا تو اس کے رد عمل میں پورا خطہ اسرائیل کے سامنے آتش فشاں بن کر پھٹ پڑے گا۔
حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ امریکا کی طرف سے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی سے صہیونی ریاست کو آئینی جواز نہیں مل سکتا اور نہ القدس سمیت فلسطین کے دیگر تاریخی حقائق کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکی حکومت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عرب و مسلم امہ کے جذبات کو مشتعل کرنے کی سازش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲