اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ الانبار کے فوجی انفارمیشن افیسر نے داعش کے خفیہ ٹھکانوں میں امریکی ساخت کے ڈرون طیارے کے انکشاف کئے جانے کی خبر دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ڈرون جو گزشتہ بدھ کے روز داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے سے ملا ہے امریکہ کی ایک کمپنی کی ساخت ہے جو ۹ کلو بم اٹھا کر بہت اونچی اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا: یہ ڈرون طیارہ صوبہ الانبار کے علاقے الصقلاویہ میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں سے ملا ہے۔

واضح رہے کہ دھشتگرد گروہ داعش کہ جسے صہیونی ریاست کو تحفظ دینے کی غرض سے جنم دیا گیا تھا امریکہ کی جانب سے عراق و شام میں ہمیشہ اس کی حمایت کی جاتی رہی ہے۔
اس صہیونی امریکی ٹولے کو عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے حزب اللہ اور ایران کی قدس فورس کی مدد سے تاریخی شکست دے کر ملک سے باہر نکال دیا۔
..................
242