اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بحرین کی فوجی عدالت نے چھ بحرینی شہریوں کو ۱۵ سال کی قید اور انکی شہریت کی منسوخی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
نیز اسی عدالت نے تین شہریوں؛ فاضل عباس، علوی حسین اور محمد عبد الحسن المتغوی کو سزائے موت دئے جانے کے حکم کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، نبیل رجب جو بحرین میں انسانی حقوق ادارے کے سربراہ ہیں کو ٹویٹر پر ملکی نظام کے خلاف تنقید کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
..........
242