اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرکة النجباء کے ترجمان ابو وارث الموسوی نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے اپنے فوجیوں کو نکال دے وگرنہ ان کے خلاف بندوق کے استعمال کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہے گا۔
یاد رہے کہ حرک النجبا عراقی رضا کار فورس کا اہم حصہ ہے جس نے داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود عراق سے اپنے فوجیوں کو نہیں نکالیں گے ،جس کی وجہ سے عراقیوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲