اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روزنامہ ڈیلی میل کے مطابق، انفلونزا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں انگلینڈ میں ہوئی جہاں ایک سو ترانوے افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ حکام نے اسکاٹ لینڈ میں چھبیس اور شمالی آئرلینڈ میں بارہ افراد کی ہلات کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق موسم سرما کے آغاز سے اب تک کئی ہزاروں لوگوں کو انفلونزا کے سبب اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ انفلونزا جیسی علامتوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں شدید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔برطانوی ذرائع نے ملک کے اسپتالوں کے او پی ڈی میں مریضوں کے اژدھام اور عملے کی کمی کی خبریں جاری کی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ کم سے کم سو مریضوں کو او پی ڈی منتقل کرنے کے لیے گھنٹوں تک ایمبولنس میں رہنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲