اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شمال مشرقی میں واقع رام اللہ میں المغیر نامی گاؤں میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان جام شہادت نوش کرگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ابونعیم نامی فلسطینی جوان کے سرپر گولی لگی تھی جنہیں فوری طور پرہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
خیال رہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد سے اب تک صہیونی فوج کے ہاتھوں 16 فلسطینی شہری شہید اور سینکڑوں شدید زخمی ہوچکے ہیں۔
عرصہ قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمسلم دنیا، عالمی راہنماوں اور اداروں کی شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر کے متنازع اعلان کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکہ مخالف مظاہرے کئے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169