ایران کے وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ایران کے خلاف جعلی دستاویزات کی تیاری کے لئے بھی مزید محنت کریں.
'محمد جواد ظریف' نے منگل کے روز ٹوئٹر پیغام میں ایران کے خلاف امریکی انتظامیہ کی جانب سے جعلی دستاویزات کی فراہمی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ ایران سٹینڈرڈ کی علامت کو اپنی مصنوعات کے اچھے معیار ہونے کے لئے استعمال کرتا ہے مگر ٹرمپ اور اس کے پارٹنرز کے لئے افسوس کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم ایسی لوگو کو میزائل پر نہیں لگاتے.
ظریف نے ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں پر زور دیا کہ ایران کے خلاف جعلی دستاویزات کی فراہمی میں بھی مزید محنت کریں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں خاتون امریکی مندوب نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ مہمان خصوصی تھے.
امریکی سفیر 'نیکی ہیلی' نے یمنی تنظیم انصاراللہ کی جانب سے داغے گئے اس میزائل کے ٹکڑوں کو دیکھایا جو بقول امریکی نمائندہ ایران نے یمن کو دئے تھے.
خاتون امریکی مندوب نے گزشتہ مہینے میں بھی سعودی عرب پر یمن سے داغے گئے نام نہاد میزائل کے ٹکڑے دیکھائے اور اس کے ساتھ ہی یمن میں ھتھیاڑوں کی فراہمی کے حوالے سے ایران پر الزامات بھی لگائے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲