29 جنوری 2018 - 19:34
انقلاب اسلامی ملت ایران کیلئے ظلم و ستم سے نجات کا ذریعہ ہے: حجت الاسلام طاہر عزت خواہ

مساجد میں قائم اسلامی سنٹر کے سربراہ نے کہا ایرانی عوام مدتوں سے پہلوی خاندان کے ظلم و ستم میں پس رہی تھی کہ امام خمینی(رہ) نے انقلاب اسلامی برپا کرکے ایرانی عوام کو نجات دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر سرعین میں مساجد میں موج اسلامی سنٹر کے سربراہ حجت الاسلام طاہر عزت خواہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے ایام کی مناسبت سے کہا کہ اسلامی انقلاب ایرانی عوام کیلئے ظلم و ستم سے آزادی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آزادی کے دن کو پورے شہر میں بڑے تزک و احتشام سے منایا جائے گا اور اسی مناسبت سے والفجر قرآنی مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

حجت الاسلام طاہر عزت خواہ نے اعلان کیا ہے کہ سرعین شہر میں والفجر نامی قرآنی مقابلے 4 فروری 2018 کو اس شہر کی جامع مسجد صاحب الزمان(عج) میں منعقد کئے جائیں گے۔

.......

/169