اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان مذاکرات سے مسائل کا حل تلاش کریں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ ہم کنٹرول لائن کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور ہندوستان مذاکرات سے مسائل کا حل ڈھونڈیں۔ میں دونوں ملکوں کے مابین ثالثی کیلیے تیار ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی تشویشناک ہے جسے دور کرنے کیلیے مذاکرات ضروری ہیں۔
.......
/169