اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، صہیونی ریاست کی عدالت نے فلسطینی کم سن نوجوان کے مقدمے کو متعدد بار ملتوی کرنے کے بعد آخر کار منگل کے روز اسے نقد جرمانہ ادا کرنے کے علاوہ چار ماہ قید کی سزا سنا دی۔
اطلاعات کے مطابق اس فلسطینی کمسن بچے کو غرب اردن کے مغربی کنارے سے ایک پر امن احتجاجی مظاہرے کے دوران صہیونی فوجیوں نے گرفتار کر لیا تھا۔
تیرہ سالہ اس فلسطینی بچے کا نام عبد الروف ہے جس کے دو دیگر بھائی بھی صہیونی فوجیوں کے زیر حراست ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست فلسطین کے کم سن بچوں کو مختلف بہانوں سے گرفتار کر کے انہیں جیل میں بند کر رہی ہے تاکہ فلسطینی نوجوانوں سے ان کے مستقبل کو چھین سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲