اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ امریکہ تیل کی پیداوار میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلد تیل کی پیداوار کا دوسرا بڑا ملک بن جائےگا۔ آئی ای اے نے جمعہ کے روز جاری کردہ اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہاکہ امریکی پیداوار 9.9 ملین بیرل تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ 50سال کی بلند ترین سطح ہے جب کہ رواں سال امریکہ کے لیے ریکارڈ ساز ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ روس فی الوقت 1.1 ملین پیداوار کے ساتھ پہلے اور سعودی عرب 10 ملین یومیہ پیداوار کے ساتھ تیل پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔
.......
/169