18 جنوری 2018 - 18:12
کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر ملک دشمن عناصر کی فائرنگ سے 2 رضاکار خواتین شہید

صوبہ بلوچستان کے علاقے شالکوٹ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم بچوں کی ویکسی نیشن میں مصروف تھیں کہ اسی اثنا نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ بلوچستان کے علاقے شالکوٹ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم بچوں کی ویکسی نیشن میں مصروف تھیں کہ اسی اثنا نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔

ملک دشمن شرپسندوں نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ورکر خاتون موقع پر شہید جب کہ دوسری زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔  

فائرنگ کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ متعدد علاقوں میں انسداد پولیو مہم معطل کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے بلوچستان میں بالعموم اور کوئٹہ میں بالخصوص دہشتگردی اور پولیس اہلکاروں پر حملے پھر سے بڑھ گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲