اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی میں موبائل فونز پر بیلسٹک میزائل حملے کی غلط وارننگ کی وجہ سے ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔ وارننگ میں کہا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل کا حملہ ہونے والا ہے، جلد سے جلد پناہ گاہیں تلاش کی جائیں یہ کوئی مذاق نہیں ہے،مگر بعد میں اسے انسانی غلطی قرار دے دیا گیا۔
امریکی حکام نے کہا پیغام غلطی سے چلا گیا تھا، وارننگ مشق کی تھی۔ اس حوالےسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ہوائی کے گورنر نے غلط خبر پر عوام سے معذرت کرلی۔ہوائی کے ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کی جانب سے ٹویٹ جاری کیا گیا کہ ہوائی کو کوئی خطرہ نہیں،گورنر ہوائی کا کہنا ہے انسانی غلطی کے باعث غلط وارننگ جاری ہوئی تھی۔
.......
/169