اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فراری صدر منصور ہادی کی فوج کے چیف آف اسٹاف طاہر العقیلی صوبہ الجوف میں یمنی فورسز اور قبائل کے حملے میں زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طاہر العقیلی کل یمنی قبائل کے ایک حملے میں زخمی ہوگئے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب سے وابستہ ذرائع نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر العقیلی کا زخمی ہونے کے بعد سعودی عرب میں آپریشن کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر العقیلی کی ہلاکت سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے لئے بہت بڑا جھٹکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169