6 جنوری 2018 - 19:04
بعض مسائل اور معاملات پر واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں:امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بعض مسائل اور معاملات پر واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے پاکستان کے لئے امداد کی بحالی کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر اقدامات سے مشروط کر دیا۔

جمیز میٹس کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان، دہشت گرد گروہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف واضح کارروائی کرتا ہے تو اس کی مالی اور فوجی امداد بحال کی جا سکتی ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بعض مسائل اور معاملات پر واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز پاکستان کی سیکورٹی اور مالیاتی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکی امداد کی بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے مختلف مواقع پر پاکستان کو تنہا چھوڑا ہے اس لئے اسلام آباد کو واشنگٹن پر اب کوئی اعتماد نہیں رہا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169