1 جنوری 2018 - 14:04
وسطی امریکی ملک کوسٹاریکا میں طیارہ تباہ، 12 ہلاک

وسطی امریکی ملک کوسٹاریکا میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوسٹاریکا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ دارالحکومت سان جوز سے 230 کلومیٹر دور گواناکاسٹے صوبے کے پہاڑی علاقے پنٹا اسلٹا میں پیش آیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح تھے۔

طیارے کے حادثے کی وجوہات کے بارے میں تا حال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

.......

/169